Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 مارچ 2023 04:27pm

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 28 کروڑ ڈالر اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 28 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں 28 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 4.59 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق 17 مارچ تک ذخائر کی مالیت 4 ارب 59 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی، چین کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر کمرشل لون کی وصولی کے بعد ذخائر میں اضافہ ہوا، جب کہ کچھ غیرملکی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5.54 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں، اور زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 10ارب 13کروڑ ڈالر ہے۔

Read Comments