نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کے لئے اہم اقدام کرتے ہوئے جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے۔
شہری اب گھر بیٹھے جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ موبائل ایپ سے شناختی کارڈ یا دستاویزات گھر پر منگوائے بھی جاسکیں گے۔
واضح رہے کہ شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے کےلئے شہریوں کو نادرا کے دفاتر جانا پڑتا تھا اور طویل قطار میں کھڑے ہوکر متعلقہ کام کروانا پڑتا تھا۔ تاہم اب نادرا کی جانب سے متعارف کروائی گئی جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری گھر بیھٹے اپنی ضرورت کی چیز بنواسکتے ہیں۔