کراچی میں نیشنل میوزیم آف پاکستان میں نایاب ، انمول اور تاریخی اشیاء رکھی ہیں اسی میں چاند کا ٹکڑا بھی شامل ہے۔
پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کا قومی پرچم چاند پر لہرایا گیا اور چاند کا ٹکڑا ہمارے میوزیم کی زینت بنا ہوا ہے۔
چاند پر جانے والے امریکی اپالو مشن نے 1969ء میں چاند پر امریکا کے دوست ممالک کے پرچم لہرائے اور وہی مشن چاند کا ٹکڑا بھی ساتھ لایا۔
1973 میں اس وقت کے امریکی صدر رچرڈ نکسن نے پاکستانی وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو چاند کا ٹکڑا اور چاند پر لہرایا گیا قومی پرچم تحفہ میں پیش کیا، جو کراچی میں واقع نیشنل میوزیم آف پاکستان کی زینب بنا ہوا ہے۔
اپالو مشن کے خلابازوں کی ٹیم جولائی 1973 میں پاکستان بھی آئی تھی اور عوام نے ٹیم کا بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا تھا۔
واضح ہے کہ اپالو 11 مشن اس امریکی مہم کو کہتے ہیں جس میں 16 جولائی 1969ء میں تین انسان ہزاروں دیگر انسانوں کی مدد سے تاریخ میں پہلی بار زمین کے علاوہ کسی اور سیارے پر قدم رکھنے میں کامیاب ہوئے۔
یہ تینوں خلانورد نیل آرم اسٹرانگ، مائیکل کولنز، ایڈون ایلڈرن اپالو 11 کے تاریخ ساز مشن کے ذریعے چاند تک پہنچے، یہ پورا مشن 8 دن جاری رہا، جبکہ چاند کی سطح پر گزارا گیا عرصہ 1 دن سے بھی کم تھا۔
اسی طرح چاند پر چہل قدمی بمشکل ڈھائی گھنٹے پر محیط ہونے کے باوجود یادگار تھی ،اس مختصر عرصہ کہ دوران ان خلانوردوں نے کئی تاریخ ساز سائنسی تجربے کیے اور تصاویر کھینچیں، جنہیں آج تک انسانی تاریخ کے چند یادگار ترین تصاویر کی حیثیت حاصل ہے۔