رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جس میں ہرانسان خالق کائنات کو راضی کرنے کے لیے عبادات میں مشغول رہتا ہے، انہی میں سے ایک اعتکاف بھی ہے جس کے لئے سعودی حکومت نے رواں سال بھی بھرپور انتظامات کیے ہیں۔
رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کے استقبال کے لئے دونوں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں اعتکاف کے 2,500 مقامات تیار کرلیے ہیں۔
مسجد حرام اور مسجد نبوی (ص) کے امور کی انتظامیہ کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے بتایا کہ رمضان کے آپریشنل پلان کے مطابق رواں سال تقریباً اعتکاف میں بیٹھنے کے لیے ڈھائی ہزار مقامات کافی ہوں گے۔
ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس کا کہنا ہے کہ اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو طرح کی خدمات اور سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں 23 مارچ بروز جمعرات کو رمضان المبارک 1444 ہجری کا پہلا روزہ ہوگا۔