پاکستان بھر کے کمرشل بینک 23 مارچ سے چار روز کے لیے بند رہیں گے۔
کل 23 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں تمام بینک بند ہوں گے جبکہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے لئے 24 مارچ جمعتہ المبارک کے روز بھی تمام بینکوں میں عوامی لین دین نہیں کیا جائے گا۔
اس کے بعد 24 مارچ کو تمام بیک ، ڈی ایف آئیز، ایم ایف بیزعام کاروباری دن کی طرح اپنے فرائض سرانجام دیں گے تاہمعوامی لین دین بند ہو گا۔
ہفتے اور اتوار کو بینک ہفتہ وار تعطیلات کی وجہ سے بند ہوتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پیر 27 مارچ کو بینکوں کے رمضان المبارک اوقات کار سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق تمام بینکوں میں عوامی لین دین کا آغاز صبح ساڑھے 7 سے شروع ہوگا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات فاقی سرکاری دفاتر صبحِ 7:30 سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک آفس کھلے رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزارت برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2023 کے لئے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے رکھنے والے صارفین سے زکوة منہا کی جائے گی۔