شامی وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر فضائی حملے کے ذریعے شام کے حلب ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی حملے کی نتیجے میں ہوائی اڈے کو جُزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ 6 ماہ کے دوران یہ تیسراحملہ ہے۔
وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا اسرائیل کی جانب سے صبح 3:55 بجے ساحلی شہر لطاکیہ کے مغرب میں بحیرہ روم سے کئی میزائل داغے گئے۔
اسرائیل سالوں سے شام میں موجود ایرانی حمایت گروہوں کی سرگرمیوں کے خلاف حملے کر رہا ہے جہاں 2011 میں خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی حمایت کے بعد ایرانی اثر و رسوخ بڑھ گیا ہے۔