سندھ حکومت کی جانب سے گھوسٹ ڈاکٹرز کےخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
گھوسٹ ڈاکٹرز کےخلاف محکمہ صحت سندھ نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کئی ماہ سے ڈیوٹی سے لاپتا ڈاکٹرز کو شوکاز دے دیئے۔
محکمہ صحت سندھ نے گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے والے 507 ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے جبکہ 121 گھوسٹ ڈاکٹرز کو فائنل شوکاز دیے گئے اور 39 کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کچھ ڈاکٹر ملک سے باہر کام کرکے تنخواہ وصول کررہے تھے، ڈیوٹی پرغیر حاضر مزید ڈاکٹرز کو برطرف کیا جائے گا۔