Aaj Logo

شائع 20 مارچ 2023 02:06pm

کراچی سمیت ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے، اور بتایا کہ 21 مارچ سے بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جو 22 مارچ سے اپنا اثر دکھائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، ژوب، قلات، بارکھان، خضدار، زیارت، نصیر آباد، سبی اور جعفر آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 21 سے 24 مارچ کے دوران پنجاب، اسلام آباد، گلگت اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، جب کہ 21 سے 23 مارچ کے دوران سندھ اور کراچی میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوائیں اور ژالہ باری سے ملک میں کمزور انفراسٹرکچر اور کھڑی فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے، بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Read Comments