نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز کی باہمی مشاورت سے دورے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، شیڈول میں تبدیلی پنجاب میں صوبائی انتخابات کی وجہ سے کی گئی ہے۔
دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، کیوی ٹیم اب اپریل میں کراچی کے بجائے لاہور پہنچے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابتدائی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 14، 15 اور 17 اپریل تک لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کا چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان پہلا ون ڈے 26 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں کراچی پہنچیں گے، جہاں سیریز کے 4 ون ڈے میچز 30 اپریل، 3، 5 اور 7 مئی تک کراچی میں کھیلے جائیں گے۔