عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نیو کلیئر اثاثوں سے متعلق کوئی شرط عائد نہیں کی۔
اپنے ایک بیان میں نمائندہ آئی ایم ایف ایف ایسٹر پریزنے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں میں کسی قسم کی کوئی سچائی نہیں۔
ایسٹر پریز نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان کسی بھی معاہدے میں نیو کلیئر پروگرام کو جوڑنے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی، پاکستان سے مذاکرات صرف معاشی پالیسی پر ہو رہے ہیں۔
نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان کے نیو کلیئر اثاثوں سے متعلق کوئی شرط عائد نہیں کی ہے، پاکستان سے مذاکرات معاشی مسائل اور بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ حل کرنے پر ہو رہے ہیں، مذاکرات کا محور میکرو اکنامک اور مالی استحکام لانا ہے۔