بلوچستان کے شہر چمن میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ہتھیار، گولیاں اورآئی ای ڈیز برآمد کرلی۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے چمن میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ فورسز کی کارروائی کے دوران بھاری مقدارمیں ہتھیار، گولیاں اورآئی ای ڈیز برآمد ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی اس لئے آپریشن کیا گیا، پاک فوج بلوچستان کے امن ، استحکام اور ترقی کو سبوثاژ کرنے والی ہر کوشش ناکام بنا دے گی۔