خیبرپختونخوا کے چار اضلاع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے سنئیر رہنما فواد چوہدری کے ملک بھر میں شاہراؤں کو بند کرنے اور احتجاجاً رابطہ سڑکیں بند کرنے کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا کے چار اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔
اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے سیکیورٹی خدشے کے پیش نظر اجتماعات اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے 144 پر عملدر آمد یقینی بنانے کے لئے متعلقہ ضلع پولیس افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔