تحریک انصاف نے منگل کو مینار پاکستان پر جلسے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی۔
تحریک انصاف نے منگل کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو جلسہ سیکیورٹی کی درخواست دے دی گئی ہے۔
تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دے دی
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے مینار پاکستان پر سیکیورٹی کلیرنس کی درخواست ڈی سی آفس لاہور جمع کرائی، جس میں استدعا کی کہ ڈپٹی کمشنر 21 مارچ کو جلسے کا اجازت نامہ جاری کریں۔
اس سے قبل بھی ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے معذرت کر چکی ہے۔
عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے اتوار 19 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا تھا، تاہم 12 مارچ سے زمان پارک لاہور میں آپریشن کے بعد سے شہر کی کشیدہ صورتحال پر لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کا کہا تھا، اور نگراں حکومت پنجاب سے مشاورت کا بھی حکم دیا تھا۔