اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد سمندر روڈ سے 12 کلو ہیروئن اور تربت سے 82 کلو چرس برآمد کرلی ہے۔
ہیروئن کو کار کی ڈگی میں خُفیہ خانے میں چُھپایا گیا تھا اس کے ساتھ ہی تربت مند روڈ کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 82 کلو چرس بھی برآمد کی ہے۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہےکہ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔
چرس کو بیرون ملک ترسیل کی غرض سے چھپایا گیا تھا۔