ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو گرانے والے ائیر کموڈور محمد محمود عالم کی دسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہواباز نے اپنے F-86 طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو ایک دن میں تباہ کیا اور سنہ 1965 کی 11 روزہ جنگ میں کل 9 بھارتی طیاروں کو تباہ اور 2 طیاروں کو جزوی نقصان پہنچایا جوکہ آج تک ایک ناقابلِ شکست ریکارڈ ہے۔
ایم ایم عالم کی بہادرانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت نے ان کو دو بار ستارۂ جرأت سے نوازا، جبکہ قومی ہیرو علالت کے باعث 18مارچ 2013 کو کراچی میں اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔
ائیر کموڈور محمد محمود عالم کی وفات کے بعد پاک فضائیہ کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں پی اے ایف بیس میانوالی کا نام پی اے ایف بیس ایم ایم عالم رکھا گیا ہے۔