پشاور ہائیکورٹ میں سنیارٹی لسٹ کے اعتبارسے جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔
موجودہ چیف جسٹس قیصر رشید کے 30 مارچ کو ریٹائرڈ ہونے کے بعد جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی، جبکہ سینارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر جسٹس روح الامین ایک دن کیلئے چیف جسٹس بن سکتے ہیں کیونکہ جسٹس روح الامین 31 مارچ کو ریٹائرڈ ہونگے۔
جسٹس مسرت ہلالی جامعہ پشاور کے خیبرلاء کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور انہوں نے 1983 میں وکلالت کا آغاز کیا تھا۔ جسٹس مسرت ہلالی 1988 میں ہائیکورٹ اور 2006 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنی تھیں۔
جسٹس مسرت ہلالی کو2013 میں بطور ہائیکورٹ جج تعینات کیا گیا، اس کے ساتھ ہی وہ خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون چیئرپرسن موحولیاتی تحفظ ٹریبونل اور خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون محتسب بھی رہ چکی ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون ایگزیکٹیو ممبر بھی رہی ہے۔