پشاورپولیس لائنز خودکش حملے کیس میں گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔
پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں، گرفتار ملزم امتیاز نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور نے حملے کے وقت ماسٹرمائنڈ کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا، دھماکے کی آواز ریکارڈ کرکے واٹس ایپ کی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم نے ساتھی کو پولیس لائن پہنچنےکا انتظار کیا، دھماکے کے بعد واٹس ایپ پر اپنے کمانڈروں کو حالات سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ پشاور پولیس لائنز میں مسجد میں چند ہفتے پہلے خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 100 سے زیادہ افراد شہید ہوگئے تھے۔ شہدا میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی تھی۔