اسلام اۤباد کی قائد اعظم یونیورسٹی کو پیر سے ایم فل اور پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کے لئے کھول دیا جائے گا۔
قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں 27 فروری کو جھگڑا ہوگیا تھا۔ جس کے بعد یونیورسٹی کو بند کردیا گیا تھا۔
یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 79 طلباء کو جامعہ سے نکال دیا تھا اور ہوسٹلز کو خالی کروا کر بند کرکے طلبہ و طالبات کیلئے نئی ہاسٹل پالیسی کا اعلان کیا تھا، تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے پیر سے ایم فل اور پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کے لئے یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
رجسٹرار یونیورسٹی کے مطابق پیر سے ایم فل اور پی ایچ ڈیز ریسرچ اسٹوڈنٹس یونیورسٹی آکر تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں گے۔
طلبہ کو فیس جمع کروانے کے ساتھ بوائز اسٹوڈنٹس کو ہاسٹل سے سامان اٹھانے کی ہدایات بھی کی گئیں ہیں۔ ہاسٹل کی الاٹمنٹس نئی پالیسی کے بعد کی جائیں گی۔
واضح رہے کے طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد ہوسٹلز کو خالی کروا کر بند کردیا گیا تھا اور یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ و طالبات کیلئے نئی ہاسٹل پالیسی کا اعلان کیا تھا۔