پنجاب حکومت اور تحریک انصاف میں وارنٹ کی تکمیل اور سرچ وارنٹ کے لئے تعاون پر معاہدہ طے پاگیا۔
پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے مطابق پی ٹی آئی وارنٹ کی تکمیل اور سرچ وارنٹ کیلئے پولیس سے تعاون کرے گی۔
پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عمران کشور فوکل پرسن ہوں گے، جب کہ پی ٹی آئی کی طرف سے شبلی فراز اور علی خان فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا عمران خان کی پیشی پر کچہری کو سیل رکھنے کا فیصلہ
معاہدے مطابق پی ٹی آئی 15،14مارچ کو درج مقدمات میں پولیس سے تفتیش میں تعاون کرے گی۔ جب کہ زمان پارک میں نجی سیکیورٹی کےآڈٹ پر بھی بات ہوئی ہے۔
معاہدے کے مطابق پی ٹی آئی کا مینار پاکستان کا جلسہ اتوار کے بجائے پیر کو کرنے پر اتفاق ہوا ہے، اور پی ٹی آئی جلسے کے انعقاد کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے گی۔
معاہدہ میں بھی یہ بھی طے پایا ہے کہ عمران خان کے پنجاب میں ہونے والے کی بھی جلسے کے انعقاد سے 5 روز قبل حکومت اور انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے گا، پی ٹی آئی کی قیادت اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور کو آر ڈی نیٹ کریں گے۔