سوشل میڈیا کی دنیا میں بڑھتے ہوئے مقابلے کے باعث واٹس ایپ بھی کچھ نہ کچھ نیا کرتا رہتا ہے، تاکہ وہ اس دوڑ میں اول نہیں تو کم سے کم شامل رہ سکے، اور اس کا اندازہ اس کی حالیہ اپ ڈیٹس سے لگایا جاسکتا ہے۔
دنیا بھر میں مشہور چیٹ میسنجر ”واٹس ایپ“ نے اپنی نئی اَپ ڈیٹ میں ایک نیا فیچر پیش کیا ہے، جو کسی بھی تصویر سے ٹیکسٹ کاپی کرنا ممکن بناتا ہے۔
یہ فیچر آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ بیٹا میں تقریباً دو ماہ سے دستیاب تھا، لیکن اب یہ مستحکم ورژن تک جا رہا ہے، یعنی اب اسے ہر کسی کے لیے قابل رسائی ہونا چاہیے۔
لیکن اس کیلئے آپ کو یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کا آئی او ایس پر موجود واٹس ایپ تازہ ترین ورژن 23.5.77 پر اپ ڈیٹ ہے۔
یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں قابل عمل صورت میں یہ کیسا دکھتا ہے۔
یہ اپ ڈیٹ ”آئی او ایس 16 ایس ڈی کے“ پر مبنی ہے اور ٹیکسٹ نکالنے کی خصوصیت کا استعمال کرتی ہے جو آئی فونز پر آئی او ایس کے نئے ورژن کے ساتھ آتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ یہ صرف ان لوگوں کے لیے دستیاب ہوگا جن کے آئی فونز پر آئی او ایس 16 انسٹال ہے۔
یہ فیچر آئی فونز پر واٹس ایپ کے اندر کھولی گئی کسی بھی تصویر سے متن کا پتہ لگانے اور اسے اپنے کلپ بورڈ پر کاپی کرنے دیتا ہے۔
واٹس ایپ نے آئی فونز کے لیے اس فیچر کو متعارف کرانا شروع کر دیا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ پوری دنیا میں ہر کسی کے لیے دستیاب ہوسکتا ہے۔
لیکن ایک بار پھر، یقینی بنائیں کہ آپ کا واٹس ایپ، ایپ اسٹور کے ذریعے تازہ ترین ورژنز پر اپ ڈیٹ ہو۔