Aaj Logo

شائع 16 مارچ 2023 03:14pm

لاہور میں جو ہو رہا ہے عدالتوں کا تمسخر ہے، گورنر کے پی

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ ملک حالات کے پیش نظر متفقہ فیصلہ کرنا چاہئے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر خیبرپختون خوا حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ جو لاہور میں ہورہا ہے یہ عدالتوں کا تمسخر ہے، اگر عدالتی احکامات پر اس طرح ہوگا تو ملک کے ساتھ زیادتی ہے۔

گورنر کے پی نے کہا کہ سیاسی لوگوں کیلئے جیل جانا اتنی بڑی بات نہیں، عمران خان کو گرفتاری دینی چاہئیے، گرفتاری سے بچنے کیلئے ایسے حالات پیدا کرنا تاریخ میں اچھے الفاظ سے نہیں لکھا جائے گا۔

حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ میں نے خیبر پختون خوا میں الیکشن کی تاریخ دے دی ہے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، صوبائی حکومت نے تحریری طور پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے بھی خود کہا ہے کہ ان حالات میں انتخابات مشکل ہیں، کیوں کہ الیکشن کمیشن، صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے پاس وسائل نہیں۔

گورنر خیبرپختون خوا نے دعوی کیا کہ تمام سیاسی جماعتوں میرے ساتھ رابطے میں ہیں، زمان پارک سے بھی ایم این این نے ایک ساتھ الیکشن کرانے کیلئے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے رہنماء بھی علیحدہ علیحدہ نہیں بلکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ایک ساتھ انتخابات کے حق میں ہی، تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ ملک حالات کے پیش نظر متفقہ فیصلہ کرنا چاہئے۔

غلام علی نے کہا کہ سیاسی نفرتوں نے معاشرے میں تقسیم پیدا کیا ہے جسکو ختم کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ سیاسی اختلافات سے معاشرے میں دشمنی اور نفرت پھیلانے سے معاشرہ تباہ ہو رہا ہے۔

Read Comments