سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
سپریم کورٹ میں ہائی پروفائل نقیب محسود قتل کیس سے بری ہونے والے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔
نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، راؤ انوار بری
راؤ انوار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ ٹرائل کورٹ نے راؤ انوار کو مقدمے سے بری کر دیا تھا، لیکن سابق ایس ایس پی کا نام تاحال ای سی ایل میں ہے، عدالت ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔
راؤ انوار کی بریت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
عدالت نے راؤانوار کو وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ای سی ایل سے نام ڈالنا اور نکالنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔
نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوارکی بریت کیخلاف اپیل سماعت کے لیے منظور
اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا، راؤ انوار چاہیں تو وہاں درخواست دے سکتے ہیں۔
عدالت نے راؤانوار کا نام ای سی سے نکالنے کی درخواست نمٹا دی۔