سعودی عرب نے امریکی ہوائی جہاز کمپنی بوئنگ کے ساتھ 37 ارب ڈالر کے معاہدے پر اتفاق کرلیا۔
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے نئی ائیر لائن ریاض ایئر ویز کے اعلان کے تحت امریکی کمپنی بوئنگ کے ساتھ 37 ارب ڈالرز کا معاہدہ کیا گیا ہے۔
معاہدے کے مطابق 39 طیاروں کا معاہدہ مکمل ہوچکا ہے جب کہ عنقریب مزید 33 طیاروں کا معاہدہ کیا جائے گا، بوئنگ کمپنی کی تاریخ میں قیمت کے حوالے سے طیاروں کے یہ بڑے سودوں میں سے ایک ہوگا۔
ریاض ائیر سے 38 کروڑ سے زائد افراد کو سفری سہولیات میسر آئیں گی، ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاض ایئر مملکت کی تیل کے ماسوا مجموعی قومی پیداوار میں 75 ارب ریال تک کا اضافہ کرے گی۔