پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان سے عمران خان کی گرفتاری رکوانے کےلئے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی زمان پارک میں کارروائی روکنے کے لئے فواد چوہدری نے سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر لکھا کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے معاملے کا ازخود نوٹس لیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے ٹویٹ میں زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔