پشاور: خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔
ن لیگ کے نظریاتی کارکن ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوگئے اور صوبے میں پارٹی کو مؤثر بنانے کے لئے نظریاتی گروب تشکیل دے دیا گیا ہے۔
پارٹی کے صوبائی نائب صدر خانزادہ نعیم بہادر کی رہائش گاہ پر پہلا جب کہ دوسرا اجلاس سینئر لیگی رہنماظفر اقبال جھگڑا کے گھر پر جاری ہے جس میں نظریاتی کارکنان کو مسلسل نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ن لیگ نظریاتی گروپ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کو مشرف ٹولے سے آزاد کرکے دم لیں گے، کارکنان پارٹی کے قیمتی سرمایہ ہیں، پارٹی صوبے میں سکڑتی جا رہی ہے، لہٰذا نواز شریف کے ویژن کے مطابق ن لیگ کو سیاسی قوت بنائیں گے۔