لاہور کے بعد وفاقی دارالحکومت میں پولیس کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔
لاہور زمان پارک میں اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لئے موجود ہے، اور وہاں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے مابین تصادم بھی جاری ہے، جس کے بعد اب وفاقی دارلحکومت میں بھی پولیس کو اچانک ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام تھانوں میں نفریاں اکٹھی کی جارہی ہیں، اور اینٹی رائٹ یونٹ کو آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک ہزار سے زائد نفری کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔