وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے، عمران خان نے لانگ مارچ میں خود پر گولی چلوائی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے غریبوں کے لئے مفت آٹا پیکج کا اعلان کیا اور صوبوں کو بھی مفت آٹے کی فراہمی کا بندوبست کرنے کی تاکید کی۔
وفاقی وزیراطلاعات نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے، انہوں نے 4 سال میں عوام کو مہنگائی میں ڈبو دیا، عمران خان نے 2 اسمبلیاں توڑیں اور پھر لانگ مارچ کا اعلان کیا۔
عمران خان پر حملے کے حوالے سے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے لانگ مارچ میں خود کو گولی لگوائی، عمران خان کے کنیٹینر سے ایک صحافی شہید ہوئی، کل ایک ننھی منی سی ریلی نکلی، عدالت بلاتی ہے تو کہتا ہے نہیں آؤں گا، میں انتظار میں تھی کہ وارنٹ گرفتاری اب تک معطل کیوں نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیرات کے پیسے سیاست میں نہیں لگائے تو جواب دے دو، پہلی حکومت ہے جس نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کردیا، وہ لوگ تنقید کررہے ہیں جو کہتے تھے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کردیا تو ملکوں سے تعلقات خراب ہوں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے تحفے لینا اور تحفے چوری کرنا الگ بات ہے،