Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 مارچ 2023 02:40pm

لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

ایف آئی اے نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

اٹلی اور لیبیا کشتی حادثوں میں 9 پاکستانی جاں بحق اور 2 لاپتہ ہیں، دفترخارجہ

ایف آئی اے کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں گجرات سے تعلق رکھنے والے15 افراد جاں بحق ہوئے تھے، اور تمام افراد کو ملزم سعید الیاس نے لیبیا بھجوایا تھا، ملزم کو ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے گرفتار کیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم لیبیا کشتی ڈوبنے کیس کے علاوہ 12 سے زائد مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا، ملزم کے 2 بیٹے لیبیا میں مقیم ہیں، اور وہ اپنے بیٹوں کے ذریعے لوگوں کو لیبیا سے اٹلی بھجواتا تھا۔

سفارتخانہ پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں تعاون کر رہا ہے، دفتر خارجہ

واضح رہے کہ فروری 2023 کو جنوبی اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 59 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، مرنے والوں میں 12 بچے بھی شامل تھے ہیں، ڈوبنے والی کشتی میں سوار افراد کا تعلق پاکستان، افغانستان، صومالیہ اور ایران سے تھا۔ کشتی حادثے کے بعد کچھ افراد کی لاشیں فوری نکال لی گئی تھیں، جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔

مقامی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا تھا کہ اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے بعد 80 افراد کو زندہ بچالیا گیا تھا۔ ڈوبنے والی کشتی میں کتنے افراد سوار تھے اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں اۤسکی ، تاہم ریسکیو ورکرز کا خدشہ ہے کہ کشتی میں 200 سے زیادہ افراد سوار تھے۔

Read Comments