Aaj Logo

شائع 14 مارچ 2023 10:19am

عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے نتیجے سے بھی باخبر رہیں، شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے اُس کے نتیجے سے بھی باخبر رہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے میں بھی تاخیر ہوگئی، 30 مارچ تک بورڈ شیڈول میں پاکستان شامل نہیں، 7 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی توثیق مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سے خیرات کن شرائط پر ملیں گی قوم کو اعتماد میں لینا ہوگا، آئین کی حکمرانی نہ ہوئی تو خانہ جنگی ہوگی، ہم قطر اور یو این میں سیکیورٹی دے سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ لاہور کی ریلی نے حق ادا کردیا، مینار پاکستان میں عدلیہ سے یکجہتی کا اظہار ہوگا، عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے اُس کے نتیجے سے بھی باخبر رہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے، اس کی 4 بڑی پارٹیاں ن لیگ، پی پی پی، اے این پی اور جمعیت الحدیث اپنے الگ نشان پر الیکشن لڑرہی ہیں، جو آئین کی حکم عدولی کرے گا وہ آرٹیکل 6 کی زد میں آئے گا، 90 دن فیصلہ کن ہیں۔

Read Comments