پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بغیر انتخابات میں جانے کی تیاری شروع کردی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز پنجاب کے انتخابات کی قیادت کریں گی، وہ پنجاب سے پارلیمانی سیاست کا آغاز کریں گی۔
مریم نواز کو لاہور کے 3 حلقوں سے انتخاب لڑانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر والدہ کے آبائی حلقے موہنی روڈ سے الیکشن لڑانے کے لئے تیار ہیں۔
مریم نواز کو لاہور کے ایک اور حلقے میں کاغذات جمع کروانے کی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ پنجاب کے کسی ایک ضلع سے الیکشن کے لئے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب کے تمام حلقوں پر بغیر اتحاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔