کراچی میں ملیر انور بلوچ ہوٹل کے قریب جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا ہے۔
ریسکیو زائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث 20 سے زائد جھگیاں اور سامان جل گیا، جبکہ شدید زخمی خاتون کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
آگ لگنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی واٹر بورڈ کے صفورا اور لانڈھی ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔
سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ فوکل پرسن ہائیڈرنٹس سیل واٹر بورڈ آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہے۔