کراچی میں فنی خرابی کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہونے سے شہر کا چالیس فیصد سے زائد حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔
کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کی وجہ سے شہر قائد کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
کراچی میں بیشتر گرڈ اسٹیشنز ٹرپ ہونے سے کلفٹن، ڈیفنس، گزری اور ملحقہ علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ اس کے علاوہ صدر، گارڈن اور اولڈ سٹی ایریا میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔
کراچی کے علاقے لائنزایریا، نمائش، کورنگی، مہران ٹاؤن، انڈسٹریل ایریا، اللہ والا ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بھی بجلی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔