Aaj Logo

شائع 13 مارچ 2023 08:55pm

گورنر نے کل تک الیکشن کی تاریخ نہ دی تو سپریم کورٹ جاؤں گا، مشتاق غنی

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی نے کہا ہے کہ اگر گورنر غلام علی نے کل تک انتخابات کی تاریخ نہ دی تو عدالت عظمیٰ سے رجوع کروں گا۔

مشتاق غنی نے کہا کہ میں بحیثیت اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی گورنر حاجی غلام علی کے خلاف سپریم کورٹ جاؤں گا، گورنر پر آرٹیکل 6 اور توہین عدالت لاگو ہو جائے گا جس کی درخواست میں سپریم کورٹ میں دائر کروں گا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ گورنر حاجی غلام علی نے دینی ہے تاہم وہ اب تک انتخابات کی حتمی تاریخ نہیں دے سکیں ہیں۔

الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی اور الیکشن کمیشن کے درمیان مشاورت بھی ہوچکی ہے، جس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔

Read Comments