نوشہرہ میں پی ٹی آئی حکومت کے 9 سال گزرنے کے باوجود عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
شیرین کوٹھے تا سوکئی روڈ تک خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کے باعث عوام اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکھٹا کرکے روڈ کی تعمیر کرنے پر مجبور ہوگئے۔
علاقہ مکین شکوہ کناں ہیں کہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک کے ہر جلسے میں نوشہرہ کو جنت نظیر بنانے کے دعوے کیے جاتے ہیں تو دوسری جانب شیرین کوٹھے تا سوکئی روڈ کی یہ حالت زار ہے، جہاں ٹوٹی پھوٹی سڑک کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے۔
اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کو پختہ کرنے والے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سابقہ ایم این اے پرویز خٹک کو کئی بار یاد دلایا لیکن انہوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔
رہائشیوں کے مطابق نوشہرہ 9 سال تک پی ٹی آئی کا گڑھ رہا ہے، لیکن اس کے باوجود سڑکوں کی یہ حالت زار سابق وزیر اعلیٰ کے بیانات کی نفی کرتی نظر آتی ہے۔