پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی عدالتوں میں آج 3 مقدمات زیر سماعت آئیں گے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی فوجداری کارروائی سے متعلق کی درخواست پرسماعت پرسماعت آج ہوگی۔
توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ، جس کے لئے سابق وزیراعظم کوعدالت نے آج طلب کر رکھا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے فرد جرم عائد کرنے کے لئے آج کی تاریخ مقررکررکھی ہے۔
خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے خلاف آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سماعت ہوگی۔
گزشتہ سماعت پرعمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 3 رکنی لارجربینچ ٹیریان وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں ظاہرنہ کرنے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کرے گا۔
درخواست گزارکی جانب سے نئے دستاویزات جمع کرانے کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کردیے گئے تھے۔
عدالت نے رجسٹرارہائیکورٹ کو نئے دستاویزات کی درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ عمران خان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے آج جواب طلب کر رکھا ہے۔