پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
پنجاب میں 30 اپریل کو انتخابات شیڈو ہیں، اور آج سے الیکشن کی باضابطہ سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں، امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج پہلا روز ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 12 مارچ سے 14 مارچ تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے، 15 مارچ کو امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جائے گی، کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 22 مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف 27 مارچ تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، ایپلٹ ٹریبونل 3 اپریل تک اپیلوں کے فیصلے کریں گے، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 4 اپریل کو جاری کی جائے گی، 5 اپریل تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 5 اپریل کو ہی امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 6 اپریل کو مدمقابل امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے، اور صوبے میں انتخابات کیلئے پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔
30 اپریل کو جنرل نشستوں کی پنجاب اسمبلی کی جنرل 297 نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی
پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص 66 نشستوں اور 8 غیرمسلم نشستوں کے لیے بھی انتخابی شیڈول عام انتخابات والا ہی اختیار کیا جائے گا
سیاسی جماعتیں 14 مارچ تک مخصوص نشستوں کے لیے اپنی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کروا دیں گی
وزیر اعلی پرویز الہی کی ایڈوائس پر 14 جنوری کو پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی تھی
گورنر پنجاب کا انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار کے بعد صدر مملکت کی طرف سے 30 اپریل کو انتخابات کا اعلان کیا گیا