امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا قتل اور ظل شاہ پر تشدد اور قتل جمہوری ممالک کی روایت نہیں۔
تحریک انصاف کے جاں بحق کارکن علی بلال (ظل شاہ) کی موت پر امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زیر حراست تشدد اور جنسی تشدد باعث تشویش ہے، ارشد شریف کا قتل اور ظل شاہ پر تشدد اور قتل جمہوری ممالک کی روایت نہیں۔
بریڈ شرمین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر اور میڈیا چینلز پر بھی پابندیاں لگ رہی ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ان اقدامات کی مذمت کی ہے۔
امریکی رکن کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان کو انسانی حقوق کی پامالیوں کے ذمہ داروں کا تعین کرنا چاہیے۔