اگر آپ دائمی قبض کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں کی گولیوں اور حکیموں کے معجون سے مایوس ہوچکے ہیں تو ”وائبرینٹ“ (Vibrant) ضرور آزمائیں۔
جی نہیں! وائبرینٹ کوئی نئی قسم کی انرجی ڈرنک، ڈانس یا یوگا اسٹائل نہیں حرکت نہیں ہے۔ یہ ایک تھرتھراتی ہوئی اسمارٹ گولی ہے جو مستقبل میں قبض کا علاج ہو سکتی ہے۔
وائبرینٹ کو گیسٹرو کے کچھ ذہین محققین نے تیار کیا ہے، یہ ایک چھوٹے کیپسول کی شکل کا آلہ ہے، جو نگلے جانے کے بعد تھرتھرانا شروع ہو جاتا ہے۔
اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ یہ آپ کے شکم میں واشنگ مشین جیسی کیفیت پیدا کرے گا یا عجیب محسوس کرائے گا تو ایسا بالکل نہیں ہے۔
اس کی تھرتھراہٹ دراصل آنتوں کے پٹھوں کو متحرک کرنے میں مدد کرتی ہے، جس سے آپ آسانی سے قبض کو الوداع کہ سکتے ہیں۔
کیونکہ وائبرینٹ آپ کے نظام انہضام سے گزرتا ہے، اس لئے یہ ایک سینسر سے بھی لیس ہے جو دباؤ اور درجہ حرارت میں ہونے والی تبدیلیوں کا پتہ لگا سکتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے ڈاکٹر پیشرفت کی نگرانی کرسکتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہر چیز اسی معمول سے چل رہی ہے جیسی عام حالات میں ہونی چاہئیے۔
وائبرینٹ استعمال میں آسان ہے اور اس کے کوئی ضمنی اثرات عینی سائیڈ ایفیکٹس نہیں ہیں۔
چھبیس مریضوں کے ساتھ کئے گئے کلینکل ٹرائل میں وائبرینٹ کو 84 فیصد کیسز میں قبض سے نجات دلانے میں کارگر پایا گیا۔