Aaj Logo

شائع 11 مارچ 2023 09:33am

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم دوسری اننگز میں فیلڈ میں کیوں نہیں آئے؟

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم مدمقابل ملتان سلطانز کی اننگز میں فیلڈ میں نہیں آئے، ان کی جگہ ٹیم کی قیادت ٹام کوہلر کیڈمور نے کی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 27 ویں اور تاریخی میچ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بخار کی وجہ سے دوسری اننگز میں فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے۔

پی ایس ایل کے ہائی اسکورنگ مقابلے میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 243 رنز کا ہدف دیا جو حریف ٹیم نے 19 اعشاریہ 1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ایونٹ میں تاریخ رقم کردی۔

بابر اعظم جنہوں نے عاصم ایوب کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا اور 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی وہ بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

پشاور زلمی ٹیم کے ترجمان کے مطابق بابر اعظم بخار کی وجہ سے دوسری اننگز میں فیلڈ میں نہیں آئے۔

ترجمان کے مطابق بابر اعظم کی طبیعت ناساز تھی، اُن کی عدم موجودگی میں ٹام کوہلر کیڈمور نے پشاور زلمی کی قیادت کی۔

اس سے قبل کوئٹہ نے بھی پشاور زلمی کے خلاف 241 رنز کا بڑا ہدف جیسن روئے کی 145 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت حاصل کرلیا تھا۔

Read Comments