جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ملتان سلطانز کے بلے باز رائیلی روسو نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔
پشاور زلمی کے خلاف پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) کے 27ویں میچ میں 242 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے رائیلی روسو نے 41 گیندوں پر 6 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے سنچری بنا کر اپنا ہی پچھلا ریکارڈ توڑ دیا۔
اس سے قبل 2020 میں رائیلی روسو نے 43 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔
اسی میچ میں جارحانہ بلے باز نے 17 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرکے پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
پی ایس ایل میں تیز ترین نصف سنچری روسو کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی اور پشاور زلمی کے سابق کھلاڑی کامران اکمل بھی 17 گیندوں پر اسکور کر چکے ہیں۔