Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 مارچ 2023 05:34pm

ن لیگ نے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کی درخواست دائر کردی

ن لیگ نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کی درخواست دائر کردی۔

مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔

اس حوالے سے شاہنواز رانجھا اور طارق فضل چوہدری پر مشتمل مسلم لیگ ن کا وفد الیکشن کمیشن آیا اور الیکشن کمیشن سے تحریری درخواست کی کہ تحریک انصاف کو انتخابی نشان الاٹ نہ کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیرات کے پیسے سیاست میں استعمال کیے، اور الیکشن کمیشن میں جھوٹے حلف نامے جمع کروائے۔

محسن شاہنواز کا کہنا تھا کہ کہ قانون کے مطابق اگر کوئی اپنے پارٹی کے اثاثے غلط ظاہر کرے تو اس پر انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جاتا، ہم نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کی درخواست دی ہے، اور درخواست کی ہے کہ جھوٹے حلف نامے پر ان کا انتخابی نشان واپس لیا جائے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے حلف نامے کو جعلی قرار دے چکا ہے، ہمیں فنڈنگ کیس کے فیصلے بعد ہی درخواست دینی چاہئے تھی۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ جھوٹے حلف نامے پر کم سے کم سزا انتخابی نشان واپس لینا ہے، فنڈنگ کیس کا فیصلہ عمران خان کیخلاف آیا تھا۔

Read Comments