کراچی کی مقامی عدالت نے کیماڑی علی محمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے 19 اموات کے مقدمے میں نامزد ملزمان شاہد حسن اورسعید کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع کردی ۔
کراچی کےایڈیشنل سیشن جج غربی کی عدالت میں کیماڑی علی محمد گوٹھ میں زہریلی گیس سے اموات کے مقدمے میں نامزد ملزمان شاہد حسین اورسعید کی ضمانت قبل ازگرفتاری پرسماعت ہوئی ۔
مزید پڑھیں: کیماڑی میں ہلاکتیں: تحقیقاتی ٹیم کی تحریری رپورٹ عدالت میں پیش
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع کردی۔
وکیل ملزمان نے عدالت کوبتایا کہ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت 28 مارچ کو ہے۔
پولیس نے بتایا نامزد ملزمان شاہد حسین اور سعید خان نے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے، واقعے کے خلاف پولیس نے 9 دیگر مقدمات بھی درج کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے اموات، ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع
مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزمان بغیر احتیاطی تدابیر کے پلاسٹ ری سائیکلنگ کی فیکٹریاں چلاتے ہیں، فیکٹریوں سے مضر صحت دھواں خارج ہونے سے گاؤں والے لوگ بیمار ہوئے، مضر صحت دھواں اور زہریلی گیس کے اخراج سے اموات ہوئی۔