جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ کی عدالت سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر پولیس ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
عمران خان کی گرفتاری کے لئے ایس پی سٹی ندیم وارنٹ گرفتاری لے کر اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں۔
ٹیم میں ڈی ایس پی عبدالستار اچکزئی، سب انسپکٹر ملک حمید، 2 تربیت یافتہ کمانڈو قیصر اور سلطان جبکہ ڈرائیور الیاس شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے لئے اینٹی رائٹ فورس سمیت ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار طلب کئے جانے کا امکان ہے۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو عمران خان کی گرفتاری سے متعلق اطلاع کر دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرکے مچھ جیل لے جائے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف کوئٹہ میں مقدمہ: پی ٹی آئی نے بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
خیال رہے کہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمے میں گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر تحریک انصاف کی نئی حکمت عملی تیار
عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے۔
عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی دائرکر رکھی ہے۔