Aaj Logo

شائع 09 مارچ 2023 11:10pm

کیا رکشہ عوامی سواری ہے؟ انوشے اشرف مشکل میں پھنس گئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان انوشے اشرف کو رکشے کو پبلک ٹرانسپورٹ کہنا مہنگا پڑگیا۔

فنکارہ نے رکشے میں سواری کی مہم جوئی کے دوران شہریوں کی جانب سے مدد کی پیشکش پر اعتراض اٹھاتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ میں سواری کو معمول بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

انوشے اشرف نے گزشتہ روز رکشے میں سفر کی ویڈیو اپنے ٹوئٹ ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ جب کسی نے مجھے رکشے میں سوار ہوتے دیکھا تو ہمدردی میں سواری کی پیشکش کردی،میں نے سوچا کہ یہ ایک مہم جوئی ہوگی، گھر کے قریب تھی،نسبتاً محفوظ (آپ باہر کود سکتے ہیں) اور سستا تھی لیکن یہاں لوگ رکشے میں کسی خوشحال شخص کو دیکھ کر واقعی پریشان ہوجاتے ہیں، سب کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو معمول بنائیں۔

صارفین کی اکثریت نے انوشے اشرف کو ان کی ویڈیو پر تنقید کانشانہ بنایا۔

Read Comments