Aaj Logo

شائع 09 مارچ 2023 02:37pm

کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کے لئے 2 ارب 70 کروڑ کا ملٹری گریڈ اسلحہ خریدا جائے گا

سندھ کابینہ نے کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کے لئے 2 ارب 70 کروڑ روپے کا ملٹری گریڈ اسلحہ خریدنے کی منظوی دے دی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے کابینہ کو بریفنگ دی، اور بتایا کہ کچے کے علاقے میں پولیس کو ملٹری گریڈ کے اسلحہ کی ضرورت ہے، اور اس کی خریداری میں 2 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

وفاقی کابینہ نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن اور اسلحہ خریدنے کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی، اور کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں مشترکہ آپریشن ہوگا، اور اس میں پولیس کے ساتھ رینجرز اور فوج بھی حصہ لے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اسلحہ کی خریداری کیلئے وزارت داخلہ سے این او سی لے گی، اور ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ اور پری پلان آپریشن ہوگا، آپریشن آئی جی پولیس اپنی منصوبہ بندی سےشروع کریں گے۔

Read Comments