Aaj Logo

شائع 07 مارچ 2023 10:14am

سندھ میں 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روک دیا گیا

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں 16 مارچ کو 9 حلقوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پرعمل درآمدروک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے 9 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ لاہور، پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان میں بھی ایسی ہی درخواستوں پر حکم امتناع مل چکا ہے۔

عدالت نے سندھ میں 16 مارچ کو 9 حلقوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پرعمل درآمد روک دیا۔

وکیل نے کہا کہ میں فریق بننے کی درخواست دائر کی ہے، ایک حلقے سے آزاد امیدوار ہوں۔

جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں جو ہوا ہے کیا آپ کوان کے حقائق معلوم ہیں۔

عدالت نے آزاد امیدوار قیس منصور شیخ کی جانب سے فریق بننے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔

بعدازاں عدالت نے مزید سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ یہ درخواست تحریک انصاف کے 9 اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

Read Comments