Aaj Logo

شائع 05 مارچ 2023 07:52pm

بزریعہ ویڈیو لنک بیان معاملہ، پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے مختلف عدالتی کارروائیوں کا بذریعہ ویڈیو لنک حصہ بننے کے معاملے پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کو مشترکہ خط تحریر کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ عمران خان سابق وزیراعظم اوربڑی جماعت کے سربراہ ہیں، خط عدالت پیشی کے بجائےعمران خان کا بذریعہ ویڈیو لنک بیان لیا جائے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان پر متعدد جھوٹے مقدمے درج کیے گئے ہیں، عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس میں وہ زخمی ہوئے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ اطلاعات ہیں عدالتوں میں دوبارہ پیشی پر عمران خان پر حملہ ہوسکتا ہے، ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، انہیں مناسب سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی پیشی پر مناسب سیکیورٹی کے انتظامات نہ تھے۔

Read Comments