Aaj Logo

شائع 05 مارچ 2023 06:24pm

رانا ثنا کا آئی جی پنجاب سے رابطہ، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے رابطہ کیا ہے اور انہیں عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے رانا ثناء اللہ کو آگاہ کیا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی مزاحمت کے باعث گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

جس پر رانا ثناءاللہ نے ہدایت کی کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کروایا جائے۔

آئی جی پنجاب نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس کو پنجاب پولیس نے معاونت فراہم کی، تاہم کارکنان کی مزاحمت کے باعث گرفتاری نہیں ہوسکی۔

Read Comments