Aaj Logo

شائع 05 مارچ 2023 05:23pm

عمران خان ڈرپوک ہیں،گھر میں چھپ گئے،عطاتارڑ

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے گرفتاری نہ دینے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ برہم ہوگئے۔ لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے پولیس افسر گھر میں داخل ہوئے تو عمران خان کمرے میں چھپ گئے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کے عدالتی حکم پر عملدر اۤمد کے وقت ڈرپوک چوہے کی طرح بل میں گھس جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب پولیس افسر گرفتاری کےلئے زمان پارک کی رہائش گاہ میں داخل ہوئے تو عمران خان نے خود کو کمرے میں لوک کردیا، عملے کی جانب سے پانی دینے کے لئے دروازہ بجانے پر عمران خان پریشان ہورہے تھے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ گرفتاری سے بچنے کےلئے خود کو واش روم میں لاک کیا۔

عطا تارڈ نے کہا کہ توشہ خانہ کیس اربوں روپے کا کیس ہے، عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اربوں روپے کے قومی تحائف کم قیمت پر خرید کر بلیک مارکیٹ میں مہنگے بیچے اور رقم خود کھا گئے۔ ان لوگوں نے خانہ کعبہ ماڈل والی گھڑی تک بیچ دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس لئے گرفتاری نہیں دے رہے کیوں کہ انھیں پتا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی جانی ہے اور کیس کو اۤگے چلنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بزدل ڈرپوک نیازی پیش نہیں ہورہا کیونکہ فرد جرم عائد ہوگئی تو پھنس جائے گا۔

لیگی رہنما نے الزام لگایا کہ عمران خان کے والد بھی سرکاری انجینئر تھے اور بھٹو دور میں انھیں نوکری سے نکالا گیا۔ مزید کہا کہ عمران خان اپنی بیٹی کو بھی تسلیم نہیں کررہے، ٹیریئن وائٹ کیس میں بیٹی کو بھی چھپایا جارہا ہے۔

اداروں پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کے رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم روزانہ عائد ہوتی تھی لیکن اربوں کی چوری کرکے عدالتوں سے بھاگنے والے سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ذرائع اۤمد سے متعلق عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ کچھ نہیں بتاتا کہ یہ پیسہ کہاں سے کماتا ہے، اس نے کبھی زندگی میں بٹوا نہیں رکھا، یہ شخص فری لوڈر ہے۔

Read Comments