پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عدلیہ اور ججوں کے خلاف کسی بھی قسم کے مواد کو نشر کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔
پیمرا کے احکامات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات سے متعلق عدالتی فیصلے کے حوالے سے عدلیہ ٹی وی چینلز اور سیاسی جلسوں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
کیس سے متعلق سامنے آنیوالی آڈیوز میں بھی جج صاحبان کے ناموں کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جبکہ ایک مبینہ آڈیو لیک میں پرویز الٰہی اور ان کے وکیل کے درمیان ہونیوالی گفتگو میں جج کا نام استعمال کی گیا تھا۔
اسی دوران مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرز مریم نواز نے بھی جلسے میں عدلیہ سے متعلق کہا کہ عدلیہ کے کچھ افراد عمران خان سے ہمدردی رکھتے ہیں۔